سانحہ مچھ کیخلاف مچھ احتجاج کا دائرہ وسیع، کراچی میں 19 مقامات پر دھرنے ، ٹریفک کا نظام درہم برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

karachi protest

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : بلوچستان میں کان کنوں کی ہلاکت کیخلاف احتجاج کا دائرہ وسیع، شہر قائد میں 19 مقامات پر دھرنے ، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر، متعدد مقامات پر بدترین ٹریفک جام ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں دھرنے جاری ہیں، ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنادیا جارہا ہے جس کے باعث کراچی کی اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کرنے کے باعث دفاتر جانیوالوں کو پریشانی کا سامناہے۔

شاہراہ فیصل کالونی گیٹ، پاور ہاؤس چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی دھرنا جاری ہے، ملیر 15، ناتھا خان پل، نیپا چورنگی بھی دھرنے کے باعث بند ہیں، سفاری پارک، عائشہ منزل، صفورہ چورنگی، کامران چورنگی پر بھی مظاہرین موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیکٹا نے سیکورٹی اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا جس میں کراچی میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، نیکٹا کا کہنا تھا کہ کراچی میں اہم مقامات اور عمارتوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی اداروں کو الرٹ جاری

سانحہ مچھ کیخلاف کراچی کے 19 مقامات پر دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر بھر میں شدید ٹریفک جام کے مسائل بھی درپیش ہیں جس کے باعث سیکورٹی حکام کو امن وامان کی صورتحال کو سنبھالنے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔

Related Posts