کراچی میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی اداروں کو الرٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی
کراچی میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں بڑی دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا،نیشنل کاؤنٹر ٹیزام اتھارٹی نے ہوم سیکریٹری سندھ اور سیکورٹی اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیزام اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپ اہم سرکاری عمارتوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیزام اتھارٹی کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے کے بعد سندھ میں سیکورٹی اداروں کی جانب سے ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور سیکورٹی کو مزید سخت بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب شہر قائد میں اس وقت سانحہ کوئٹہ مچھ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر دھرنے دیئے جارہے ہیں، سیکورٹی اقدامات کے پیش نظر دھرنوں کی سیکورٹی کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ریلوے پولیس کے کھاتے کھل گئے، کرپٹ اہلکاروں کیخلاف گھیرا تنگ، 2 گرفتار

Related Posts