پشاورمیں ڈاکٹرزکااحتجاج،پولیس کالاٹھی چارج ،متعددافرادزخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاورمیں ڈاکٹرزکااحتجاج،پولیس کالاٹھی چارج ،متعددافرادزخمی
پشاور میں ڈاکٹرز نے اسپتالوں کی نج کاری اور صوبائی حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف احتجاج کیا، جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور میں ڈاکٹرز نے اسپتالوں کی نج کاری اور صوبائی حکومت کے مجوزہ بل کے خلاف احتجاج کیا، جس پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

پشاورکےلیڈی ریڈنگ اسپتال میں ریجنل اورضلعی ہیلتھ اتھارٹیزکے خلاف ڈاکٹرزاورطبی عملہ احتجاج کے لیے جمع ہوئے   پولیس نے  ڈاکٹروں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹروں سمیت پیرامیڈیکل اسٹاف کے کم ازکم 10 ارکان زخمی ہوگئے۔

ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے،گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ اینڈ ریجنل ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ قبول نہیں۔ مطالبات منوانے کے لئے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے الائیڈ اور سول ہسپتال فیصل آباد کے آوٹ ڈورز بند کر دیئے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کرکے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی، پولیس کے مطابق  12 سے زائد مظاہرین کو گرفتارکیا گیا ہے۔

پولیس تشدد کے خلاف ہیلتھ ملازمین نے اسمبلی چوک میں دھرنا دیا اور خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا،  جس سے شہر بھر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔  ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف احتجاج کی آواز اسمبلی تک بھی پہنچی تو اسپیکر نے ڈاکٹروں سے مزاکرات کرنے اور تشدد سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

 پولیس حکام کے مطابق پولیس نے صورت حال کو قابو کرنے کی کوشش کی،  اس دوران ڈاکٹروں کے پتھراؤ سے 8 پولیس افسران بھی زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی آپریشنزکے مطابق مظاہرین کی جانب سے ایمرجنسی، او پی ڈی اور آپریشنز بند کرنے کی کوشش کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا شروع کیا گیا  جس پر پولیس کو مجبورا لاٹھی چارج کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا (کےپی) بھر میں ڈاکٹروں اور ان کی تنظیموں کی جانب سے صوبائی اسمبلی سے منظور شدہ قانون ‘ڈسٹرکٹ اینڈ ریجنل ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ 2019 ‘ کے خلاف احتجاج اور دو روز سے ہڑتال جاری ہے۔

Related Posts