سندھ پولیس ملازمین کو صحت کارڈ جاری کرے گی، کراچی پولیس چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو ایئر نائٹ،فائرنگ کرنے والے ہوشیار، براہ راست فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگا
نیو ایئر نائٹ،فائرنگ کرنے والے ہوشیار، براہ راست فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمان کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں کراچی پولیس کے افسران و ملازمین کیلیے دربار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پرکراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے خطاب میں کہا کہ کراچی پولیس کو جن مسائل کا سامنا ہے انھیں مدنظر رکھتے ہوئے کراچی پولیس کی ویلفیئر کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کے تحت تمام پولیس ملازمان کو صحت کارڈ جاری کیے جائیں گے جس کے تحت وہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کے لیے شہر کے بہترین اسپتالوں میں علاج کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔

انھوں نے پولیس دربار میں سینئر پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ملازمان کو ہفتے میں ایک چھٹی دی جائے اور ڈیوٹی کے اوقات 8 گھنٹے کرنے کیلیے مثبت کاوشیں کی جائیں، بعدازاں کراچی پولیس چیف دربار میں شریک تمام پولیس افسران و ملازمین سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے ہمراہ گروپ فوٹو اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Related Posts