پنجاب میں عالم دین مولانا افضال پانچ سالہ بچے سے بدفعلی پر گرفتار، بچے کی حالت کیسی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

cleric arrested for sexually abusing a five-year-old child In Punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حافظ آباد:پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پولیس نے معروف عالم دین مولانا افضال کو پانچ سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار کرلیا، بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 5 مئی 2024 کو ان کا بیٹا پانچ سالہ عبداللہ اپنی گدھی کو ڈھونڈتا ہوا مولوی افضال کے گھر گیا تو مولوی افضال نے بچے بہلاپھسلا کر اپنے گھر کے اندر لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مولو ی افضال نے گھر لے جاکر میرے بیٹے کے ساتھ بدفعلی شروع کردی اور بچے کے شور پر میں اور کچھ مزید لوگ موقع واردات پر پہنچے تو مولوی افضال بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

بچے کے والد راہب علی کا کہنا ہے کہ مولوی افضال کی زیادتی کی وجہ سے بچے کی حالت بہت خراب ہے، ہمیں انصاف دلایا جائے اور شرمناک فعل میں ملوث مولوی افضال کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس نے واقعہ کے بعد روپوش ہونے والے مولوی افضال کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کو جلد عدالت میں پیش کرنے کا امکان ہے۔

Related Posts