سندھ پولیس کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائیاں، 18 مقدمات قائم، 33 افراد زیرحراست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ
سرجانی پولیس کا ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے ویکسین کارڈ نہ ہونے پر شہریوں کو جرائم پیشہ بنا دیا، جب کہ پولیس نے شہریوں کے پاس ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے پر شہر بھر میں 18 مقدمات درج کر کے 33 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت نے جہاں کئی اقدامات کیے تو وہیں ویکسین لگانے کا بھی انتظام کیا، چند روز قبل یہ اعلان بھی کردیا گیا کہ شہریوں کے ویکسی نیشن کارڈز چیک کیے جائیں گے اور ساتھ ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو اس سلسلے میں احکامات بھی جاری کردیے۔

احکامات ملنے کے بعد جمعرات کو آئی جی سندھ مشتاق مہر نے سندھ پولیس کو حکم دیا کہ شہریوں کے ویکسینیشن کارڈز چیک کیے جائیں اور پیش نہ کیے جانے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، یہ حکم ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور جمعرات کی شب سے جمعہ تک 18 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ 33 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

شہر میں پہلا مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں جمعرات کی شب دس بجے 793/21 درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب خالد اور حبیب الرحمن نامی دو شہری پیدل جارہے تھے، پولیس اہلکاروں نے جب ان سے ویکسین کارڈ طلب کیا تو وہ پیش نہ کرسکے جس پر انھیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

اسی طرح دوسرا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا جس میں ایک ہوٹل کے ملازم محمد نعیم سے کارڈ طلب کیا تو وہ بھی پیش نہ کرسکا، پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 885/21 درج کرلیا۔

3 مقدمات تھانہ ٹیپو سلطان میں درج کیے گئے جس میں 7 شہریوں کو گرفتار کر کے انویسٹگیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جنہیں بعد میں بھاری رشوت کے عوض شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہوٹلوں پر بیٹھے نوجوان، نوعمر لڑکے اور راہ چلتے شہریوں کو پولیس نے اٹھا کر حوالات میں بند کر دیا اور تھانوں کے باہر رش لگ گیا۔ کئی مقامات پر پولیس نے مبینہ طور پر رقم لے کر شہریوں کو چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سیکورٹی غیر تربیت یافتہ گارڈز کے حوالے، فورسز نے چیکنگ شروع کردی

Related Posts