سندھ حکومت کاتین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کے گھر پر پہنچانے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh vehicle owners
سندھ حکومت کاتین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کے گھر پر پہنچانے پر غور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے تین سال سے تیار گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کو ان کے گھر پر پہنچانے پر غور شروع کردیا ہے۔ گھر پر نمبر پلیٹ پہچانے کے چارجز لیے جائیں گے۔

سیکریٹری ایکسائز عبدالحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کی 17 ہزار نمبر پلیٹ تین سال سے پڑی ہیں، لوگ اٹھانے کوتیارنہیں۔سیکریٹری ایکسائز کا کہنا ہے کہ 2020 میں اس پر کام شروع کیا جائے گا، یہ فیصلہ 17 ہزار نمبر پلیٹ نہ اٹھانیوالے شہریوں کی وجہ سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں صوبے میں چل رہی ہیں، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف محکمہ ہر چھ ماہ بعد مہم چلاتا ہے، کراچی میں جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔

عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف محکمہ اور ٹریفک پولیس کارروائی کررہی ہے، گاڑی پر فینسی نمبر پلیٹ لگانا غیرقانونی عمل ہے، ایسا کرنے والوں کے خلاف چالان کیا جائے گا اور انہیں جیل بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

Related Posts