شہریوں کیلئے خوش خبری، سندھ حکومت کا قیوم آباد سے ڈی ایچ اے سٹی تک پل بنانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The Sindh government has approved funds for the road from Korangi Road to DHA City

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے ترقیاتی اور اہم عوامی منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی، کورنگی لنک روڈ کی تعمیر سے ہائی وے تک گھنٹوں کا فاصلہ منٹوں تک محدود ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ نے ترقیاتی اسکیموں کیلئے یونیفائیڈ آئیڈینٹی فکیشن نمبر (یو آئی ڈی) بارکوڈ قائم کرنے کی تجویز دیدی، اسوقت ہر اے ڈی پی اسکیم کا نمبر ہوتا ہے جو ہر سال تبدیل ہوجاتا ہے، کابینہ نے یو آئی ڈی بار کوڈ پر تبادلہ خیال کے بعد نئے سال سے یو آئی ڈی کوڈ کے ساتھ اے ڈی پی بنانے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ موڈ پر 9 مختلف منصوبوں کیلئے 58 بلین روپے کی منظوری دیدی، ماڑی پور ایکسپریس وےکیلئے 4اعشاریہ3 بلین روپے، کورنگی لنک روڈ کیلئے 5 بلین روپے، کراچی حب واٹر کینال کیلئے 7اعشاریہ 32 بلین روپے، چلڈرین اسپتال نارتھ کراچی کیلئے 440 ملین روپےملیر ایکسپریس وے کیلئے 13اعشاریہ 1 بلین روپے، گھوٹکی-کندھ کوٹ پل کیلئے 6اعشاریہ 8 بلین روپے کی منظوری دیدی گئی، یہ فنڈز وائبلٹی گیپ فنڈ کیلئے استعمال ہونگے۔

سندھ کابینہ میں پنشن رولز 1963 میں ترمیم پر تبادلہ خیال کرتے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت ایک ملازم 25 سال سروس کےبعد ریٹائرمنٹ کے سکتا ہے، تجویز ہے کہ اب ملازم 25 سال بعد یا 55 سال سروس عمر کے بعد ریٹائر ہوگا، اس وقت کسی انتقال کرنے والے سرکاری ملازم کو 24 سالوں کے بچوں تک پنشن ہوتی ہے۔

اب بچوں کی عمر 24 سے کم کر کے 21 سال کر دی گئی ہے،پنشن کے قانون میں ترمیم سے پینشن ملازمین کو وقت پر ملا کرے گی، اس ترمیم سے پنشن کے مسائل حل ہوجائینگے۔

سندھ کابینہ نے پروفیسر سید جمال رضاسندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولاجی (ایس آئی سی ایچ این) کا ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر بھرتی کرنے کی منظوری دیدی یہ کنٹریکٹ تعیناتی 3 سالوں کیلئے کی گئی ہے، یہ تعیناتی اشتہار اور انٹرویو کے بعد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:چینی، کھاد، ایل این جی، ادویات مافیا عمران خان کے اپنے اے ٹی ایمز ہیں، سعید غنی

سندھ کابینہ نے سندھ فزیو تھیراپی کونسل ایکٹ 2022 کی بھی منظوری دیدی، کونسل ترمیم ہونے سے فزیو تھراپی کی تعلیم اور تربیت ریگولیٹ ہو سکے گی، اس وقت صوبے میں 52 انسٹی ٹیوٹ فزیو تھراپی کے 5 سالہ پروگرام آفرکرتے ہیں۔

سندھ کابینہ کو بتایا گیا کہ این آئی سی وی ڈی کو 2 سالوں، 18-2017 اور 20-2019 میں فنڈز کم دیئے گئے، این آئی سی وی ڈی کی درخواست ہے کہ ان کو 7.48 بلین روپے دیئے جائیںجس پر کابینہ نے این آئی سی وی ڈی کو فوری طور پر 4 بلین روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

Related Posts