عوام خریداری کرلیں، کراچی میں کاروبار ی مراکزکھلنے کا آج آخری دن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt allowed business in Karachi and Hyderabad till 10 pm

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے جاری اقدامات کے تحت آج کراچی میں کاروباری مراکز کھلنے کا آخری دن ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شہر قائد میں آج کاروبار کا آخری دن ہے جبکہ کل بروز جمعہ سیف ڈے کاروبار بند رہے گا جبکہ 8 مئی بروز ہفتہ سے 16 مئی بروز اتوار تک مکمل کاروبار بند رھے گااور17 مئی بروز پیر بعد از عید کاروبار کھلے گا۔

سندھ حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی طویل تعطیلات کے دوران صوبے بھر میں مزید سخت پابندیاں کا اعلان کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں عید کی چھٹیوں کے دوران مزیدسخت پابندیاں کا اعلان

کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی،مغرب کے بعد صرف ریسٹورنٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے، گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی،عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو بند رہیں گے، فارمیسیز کو استثنیٰ حاصل ہوگا،ویکسی نیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرینگےجبکہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہونگی۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر صوبے کے تمام سیاحتی مقامات ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ اس حوالے سے سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں کینجھر جھیل، مکلی، گورکھ ہل اسٹیشن، موہن جو دڑو سمیت صوبے کے تمام سیاحتی مقامات 8 مئی سے 15 مئی تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔

Related Posts