ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث سب انجینئر کو دل کا دورہ: سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث سب انجینئر کو دل کا دورہ: سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا
ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث سب انجینئر کو دل کا دورہ: سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:  سندھ حکومت نے ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث سب انجینئر سہیل عباس کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ 

وزیر بلدیات سندھ سیّد ناصر حسین شاہ نے کے ڈی اے پولی کلینک میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث سب انجینئر سہیل عباس کے دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ 

  ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ 48  گھنٹوں میں پیش کی جائے۔

ادھر ادارہ ترقیات کراچی (کے دی اے)  کی ٹرید یونینز میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔وطن پرست لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ عمران حسین نے پولی کلینک میں ڈاکٹر اور عملے کی عدم موجودگی پرسخت احتجاج کیا۔ 

احتجاج کرتے ہوئے سرپرستِ اعلیٰ عمران حسین نے  کہا کہ ڈاکٹر ز اور عملے کے خلاف سخت کارروائی  کی جائے جبکہ دوسری جانب کے ڈی اے ایمپلائز یونین بھی سراپا احتجاج ہے۔ 

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرستِ اعلیٰ سید نوید انور نے کہا کہ پولی کلینک میں ڈاکٹر ز کی غیر حاضری ایک طرف اپنے فرائض سے کوتاہی تو دوسری طرف انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

سرپرستِ اعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔پولی کلینک کے ڈی اے  میں ڈاکٹر ز اور عملہ اکثر غائب رہتے ہیں۔ گزشتہ روز اس حوالے سے ایم ایم نیوز نے فوری خبر جاری کی تھی۔

ایم ایم نیوز کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور عملہ کیوں غیر حاضر تھا؟

سیّد ناصر حسین شاہ نے کہا کہ  ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملہ کی مکمل حاضری اور ریکارڈ فراہم کیا جائے ، کے ڈی اے کے انتقال کر جانے والے سہیل شاہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Related Posts