حکومت سندھ نے شہر میں میگا پراجیکٹس کی فہرست مکمل کرلی ہے، سید مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh govt has developed a loan program for youth businesses: murad ali shah

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ملک کی بقا کے لیے سندھ کا اہم کردار ہے، صوبہ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

پیرکووزیراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان میں سیدمراد علی شاہ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کے لیے گز شتہ مالی سال میں بہت سارے میگا پروجیکٹس شروع کیے، کراچی میگا پروجیکٹس کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ منزل پمپ فلائی اوور (این 5 پر)، حسان چوک سے صفورا گوٹھ تا یونیورسٹی روڈ، حب ندی روڈ، مدینۃ الحکمت روڈ، ڈرائیو روڈ انڈرپاس کو بھی تعمیر کیا گیا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سید صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ 693.5 ملین روپے کی لاگت سے 15 ماہ میں مکمل کیا گیا، کورنگی میں 12000 روڈ 1002.0 ملین روپے کی لاگت سے 9 ماہ میں مکمل کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم حکومت گرانے میں ساتھ دے، سندھ میں وزارتیں دینے کیلئے تیارہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کی فراہمی کی بہتر کرنے کے لیے بھی منصوبوں کو شروع کیا ہے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ان کے بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کے لیے کے ایم سی کو بڑے پیمانے پر فنڈز فراہم کررہی ہے جبکہ کورنگی میں 8000 روڈ(شاہرائے دارلعلوم)، کورنگی ڈائی نمبر پر فلائی اوور کی تعمیر، کورنگی نمبر 5 پر تعمیراتی فلائی اوور،شہیدِ ملت حیدر علی جنکشن انڈر پاس کی تعمیر، لی مارکیٹ لیاری اور صدر ٹاون کے آس پاس سڑکوں کی تعمیر، اورنگی نالہ میں پل کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور یہ اسی مالی سال میں مکمل کئے جائیں گے۔

Related Posts