عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا تعلیمی ادارے، شادی ہال، مارکیٹیں بند نہ کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah presides over a meeting of Provencal Task Force on COVID-19 at CM House.

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت کا کورونا اور اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ،ماسک لازمی قرار دیدیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضاطہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے۔عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔

اجلاس میں فیصلے:
1۔تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائینگے،تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
2۔تمام اسپتال، سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گااورگنجائش کا جائزہ لیا جائے گا۔
3۔عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
4۔۔جو سرکاری افسران ماسک نہیں پہنے گا اسکو جرمانہ کیا جائے گا۔
5۔جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز ہے۔
6۔تمام شادی ہالز، مارکیٹز، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
7۔شادی تقریبات میں کھانہ باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
8۔مارکیٹس میں ویکسین کئے گئے افراد کے داخلہ کی اجازت ہوگی۔
9۔انتظامیہ کو ویکسی نیشن کارڈ کا رکارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا
10۔حکومت کی ویکسی نیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
11۔ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا

مزید پڑھیں:کورونا اومی کرون بے قابو، کراچی میں پابندیاں شروع، ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ بند

Related Posts