کورونا اومی کرون بے قابو، کراچی میں پابندیاں شروع، ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi administration takes strict decision to enforce Covid-19 SOPs

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں کورونا اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے سختیاں شروع کردیں،ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ بند کردیا گیا۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی صدارت میں ان کے دفتر مین کورونا کے پھیلاؤ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کا نوٹس لیا اورشادی ہالز کے لئے مقرر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرانے کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ شادی ہالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے سخت اقدامات کریں فیصلہ کیا گیا کہ ماسک کے بغیر شادی ہالز میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایک ہزار سے زائد مہمانوں کے داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائیگی۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں ویکسی نیشن اہداف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس نے ویکسی نیشن اہداف پر عدم اطمینان کا اظہار کیا فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں ویکسی نیشن کی رفتار تیز کریں گے اور شہریوں کی ویکسی نیشن کے اہداف کے حصول کے لئے مربوط کوششیں کریں گے۔

اجلاس نے شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلا ف ورزی کا نوٹس لیا فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز اور تقریبات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیمیں بنائیں گے۔

ٹیمیں پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر شادی ہالز چیک کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے لوگوں کو پابندکریں گی اور ضروری کارروائی کریں گی، شادی ہالز میں ایک ہزار سے زائد مہمانوں کے داخلے کی اجاز ت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 28فیصد سے تجاوز، لاک ڈاؤن کا فیصلہ این سی او سی کریگا، وزیراعلیٰ سندھ

کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود بھی شادی ہالز کا دورہ کریں اور شادی ہالز انتظامیہ کو پابند کریں کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کریں۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، نجی اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں، پاکستان رینجرز اورمحکمہ صحت کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بارہ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کی اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لئے اسکول انتظامیہ کو پابند بنایا جائے گا فیصلہ کی گیا کہ تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کو بند کر دیا جائے گا۔

Related Posts