انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیں۔شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیں۔شبلی فراز
انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر میں بد ترین مظالم کا نوٹس لیں۔شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج عالمی دن کے موقعے پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بد ترین مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آج دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہوئے اس کے علمبرداروں کو وادئ جنت نظیر میں بے گناہ انسانوں سے روا رکھے جانے والے بد ترین مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین ترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہئے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیا جائے بلکہ بھارت اور قابض بھارتی فوج کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کیلئے عالمی برادری کو عملی اقدامات بھی اٹھانا ہوں گے جبکہ مقبوضہ کشمیر گزشتہ برس 5 اگست سے دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام، خواتین، بچے اور بزرگ اپنے ہی گھروں میں قید کر دئیے گئے ہیں، جنت نظیر وادئ کشمیر پر مواصلاتی بلیک آؤٹ اورسخت ترین پابندیاں عائد ہیں۔ انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم رُکوا کر اور کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کرکے ہی عالمی یومِ انسانی حقوق کی ساکھ بڑھائی جاسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جو ہر سال اقوامِ متحدہ کے تحت 10 دسمبر کے روز منایا جاتا ہے۔

 انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا کے ہر امیر و غریب، کالے گورے اور کمتر و برتر انسان کو مساوی حقوق دینے سے متعلق شعور و آگہی کو اجاگر کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts