پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جو ہر سال اقوامِ متحدہ کے تحت 10 دسمبر کے روز منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا کے ہر امیر و غریب، کالے گورے اور کمتر و برتر انسان کو مساوی حقوق دینے سے متعلق شعور و آگہی کو اجاگر کرنا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے چارٹر برائے بنیادی انسانی حقوق میں واضح طور پر تحریر ہے کہ انسانی وقار سمیت کچھ انسانی حقوق کبھی چھینے نہیں جاسکتے۔ عزتِ نفس، آزادئ اظہارِ رائے اور کاروبار کا حق بھی انسانی حقوق میں شامل ہیں۔

آج  دنیا بھر میں بے شمار مقامات پر انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے جس پر اقوامِ متحدہ سمیت عالمی برادری خاموش نظر آتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل اقوامِ متحدہ میں آج بھی ایسے مسائل ہیں جنہیں عشروں کے بعد بھی حل نہ کیا جاسکا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا  کہ ساری دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی سمجھتی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کی رکنیت ہماری بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رواں برس 14 اکتوبر کو اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کا آئندہ 3 سال کیلئے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اہم پیش رفت ہے۔

مزید پڑھیں:  دُنیا پاکستان کو انسانی حقوق کے تحفظ کا داعی سمجھتی ہے۔شبلی فراز

Related Posts