شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا
شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا لقب دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پاکستان تحریک انصاف کو تحریک انتشار کے لقب سے نواز دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ میں اسلام آباد سمیت بڑے شہروں کو جام کرنے کی حکمت عملی افسوس ناک ہے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان پھر ملک کو 2014 کی سیاست کی طرف لے کر جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے 27 فروری کو کراچی سے عوامی لانگ مارچ کا آغاز کیا اور 8 مارچ کے دن عوامی مارچ اسلام آباد پہنچا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے تاریخی لانگ مارچ میں کسی بھی گاؤں یا شہر کو جام نہیں کیا، پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ میں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا لیکن تحریک انتشار والے کہتے ہیں ان کا لانگ مارچ ‘خونی’ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کیلئے لوگو ڈیزائن کا مقابلہ، جیتنے والے کو 5لاکھ ملیں گے

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی احتجاج کی نہیں انتشار کی کال دے رہے ہیں، یہ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے کا ایک آئینی اور اخلاقی طریقہ ہوتا ہے، آپ جلسوں میں لوگوں کو تشدد اور انتشار پر اکسا رہے ہیں۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ اپنے سیاست بچانے کے لئے عمران خان ملک میں ایک خطرناک رجحان پیدا کررہے ہیں، ‘عالمی سازش’ کا بیانیہ بے نقاب ہونے کے بعد تحریک انصاف ملک کو انتشار کی طرح دھکیل رہی ہے۔

Related Posts