پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کیلئے لوگو ڈیزائن کا مقابلہ، جیتنے والے کو 5لاکھ ملیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کیلئے لوگو ڈیزائن کا مقابلہ، جیتنے والے کو 5لاکھ ملیں گے
پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی کیلئے لوگو ڈیزائن کا مقابلہ، جیتنے والے کو 5لاکھ ملیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان کے 75ویں یومِ آزادی 14اگست 2022 کیلئے لوگو ڈیزائن کے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ جیتنے والے گرافک ڈیزائنر کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کے 75ویں سال یعنی ڈائمنڈ جوبلی کے موقعے پر لوگو ڈیزائن کا مقابلہ رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران نیازی کے تکبر پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔وزیراعظم

ٹوئٹر پیغام میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ لوگو ڈیزائن کا مقابلہ جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ لوگو کا ڈیزائن 15 مئی 2022ء تک دئیے گئے پتے پر ای میل کیا جاسکتا ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا ہے کہ حکام کو کسی بھی لوگو ڈیزائن کو وجہ بتائے بغیر مسترد یا منظور کرنے کے علاوہ کسی بھی وقت مقابلہ منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ای میل اور ویب سائٹ ایڈریس شائع کردیا گیا۔ 

واضح رہے کہ لوگو ڈیزائن کے متعلق ہدایات ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہدایات کے مطابق لوگو ڈیزائن 15 مئی تک ای میل کرنے پر ہی مقابلے میں شمولیت اختیار کی جاسکے گی۔

 

Related Posts