شہباز شریف نے ملکی معیشت کو تشویشناک قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف نے ملکی معیشت کو تشویشناک قرار دے دیا
شہباز شریف نے ملکی معیشت کو تشویشناک قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کی معاشی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ اگلے سال تنخواہوں، پنشن کی ادائیگی اور ملک چلانے کے لیے مزید قرضے لیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے۔

قبل ازیں شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کے حوالے سے شدید خطرات اور خدشات ہیں اور آئی ایم ایف کی موجودہ شرائط کے نتیجے میں نظام مفلوج ہو جائے گا، لہٰذا عمران نیازی منی بجٹ لانے کی بجائے مستعفی ہو جائیں۔

مزید برآں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادیوں کو قومی مفاد کی خاطر منی بجٹ کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے، منی بجٹ کی منظوری کا مطلب پاکستان اور اس کے عوام کے مستقبل پر غلامی کی مہر ثبت کرنا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت کو روکے گی،کیونکہ منی بجٹ پہلے ہی مہنگائی میں مبتلا قوم کے لیے موت کا کنواں ہے۔

مزید پڑھیں: نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے،خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس سے قوم کا باوقار زندگی گزارنا ناممکن ہو گیا ہے۔حکومت کو عوامی مسائل کا ادراک نہیں۔

Related Posts