نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے،خورشید شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے،خورشید شاہ
نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے،خورشید شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما سیدخورشید شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پرکہاہے کہ پیپلزپارٹی انارکی پھیلا کر سیاست نہیں کرنا چاہتی، حکمرانی آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ملک عزیز ہے۔

خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تب وجود میں آئی جب لوگوں کی زبانوں پر تالے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وجود سے قبل عوام کا برا حال تھا، جس پر ذوالفقار علی بھٹو نے سیاسی جماعت بنانے کا سوچا۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قوم دن بدن مقروض ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین و قانون کے تحت حکمرانی ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی استعفیٰ نہیں دے گی، استعفیٰ کسی بات کا حل نہیں ہوتا، 1997 میں پیپلز پارٹی کے پاس 17 سیٹیں تھیں لیکن دباؤ کے باوجود استعفیٰ نہیں دیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ آدھے گھنٹے کے اندر تیس چالیس بل پاس کر دیتی ہے، یہ پارلیمنٹ نہیں بلکہ بابو کا آفس بن گیا ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے اندر اسٹیمپ چھاپ لوگ آئیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر کارکنان کا جشن، بلاول جلسے سے خطاب آج کرینگے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈنا چاہیے، نہیں چاہتے کہ ایسے حالات ہوں جہاں انارکی پھیلائی جائے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کو ادھار بھی دیا جاتا ہے تو بہت زیادہ سود پر دیا جاتا ہے۔

Related Posts