میڈیا کو خادم رضوی کے جنازے کی کوریج سے روکا گیا یا نہیں؟ شہباز گِل کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر دھکم پیل، شہباز گِل پر چائے اور انڈے پھینک دئیے گئے
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر دھکم پیل، شہباز گِل پر چائے اور انڈے پھینک دئیے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معروف صحافی کے سوال پر معاونِ خصوصی شہباز گِل نے وضاحت کی ہے کہ حکومت نے میڈیا کو علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کی کوریج سے نہیں روکا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پیمرا کی طرف سے ٹی وی چینلز کو کہا جارہا ہے کہ خادم رضوی کے جنازے کی لائیو کوریج نہ کی جائے۔

سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ جنازے کی لائیو کوریج روکنا آسان ہے کیونکہ ٹی وی چینلز کمزور ہیں۔ ریاست اتنی ہی طاقتور ہے تو جنازے کو بھی صرف 300 افراد تک محدود کرکے دکھاتی۔ میڈیا پر ڈنڈا چلانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

حامد میر کے پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ میری 3 نجی ٹی وی چینلز کی اعلیٰ ترین قیادت سے بات ہوئی ہے جس کے مطابق کسی نے انہیں جنازہ دِکھانے سے منع نہیں کیا، پی ٹی وی نے بھی دکھایا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ کسی دشمن نے آپ کو یہ جھوٹی خبر دے کر آپ کے ذریعے نفرت کی آگ پھیلانے کیلئے ایسا ٹویٹ کرایا ہے۔ براہِ مہربانی جھوٹوں سے محتاط رہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سربراہِ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔

علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کو ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہےجس میں مسلمانوں کے ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے عوام، علمائے کرام، سیاسی قائدین اور سماجی رہنما شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  علامہ خادم رضوی کے آخری سفر میں لاکھوں مسلمان شریک

Related Posts