ملکی تاریخ کا بڑا جنازہ، علامہ خادم رضوی کے آخری سفر میں لاکھوں مسلمان شریک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی تاریخ کا بڑا جنازہ، علامہ خادم رضوی کے آخری سفر میں لاکھوں مسلمان شریک
ملکی تاریخ کا بڑا جنازہ، علامہ خادم رضوی کے آخری سفر میں لاکھوں مسلمان شریک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سربراہِ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں لاکھوں مسلمان شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے کو ملکی تاریخ کا بڑا اجتماع قرار دیا جا رہا ہےجس میں مسلمانوں کے ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے عوام، علمائے کرام، سیاسی قائدین اور سماجی رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ خادم رضوی کی زندگی کا تفصیلی جائزہ

سربراہ تحریکِ لبیک پاکستان علامہ خادم حسین رضوی کی نمازِ جنازہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ادا کی گئی۔ علامہ خادم رضوی کا انتقال جمعرات کے روز 19 نومبر کو ہوا۔ علامہ خادم رضوی کی نمازِ جنازہ آج علامہ عبدالستار سعیدی نے پڑھائی۔

ممتاز سیاسی و دینی رہنما علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین مسجدِ رحمت اللعالمین ﷺ سے ملحقہ مدرسہ ابوذر غفاریؓ میں ہوگی۔ عوام کی بڑی تعداد علامہ خادم رضوی کے جنازے کے بعد ان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا میں شریک ہوئی۔ 

علامہ خادم رضوی کی وفات پر ملک بھر کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ملک کیلئے عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے 2 روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم  کا علامہ خادم حسین رضوی کی وفات پر اظہار تعزیت

Related Posts