شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے گذشتہ روز ہونے والے مقابلے کے بعد فرار ہونے والے ملزم کو دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار 3 ملزمان کے 2 ساتھی گذشتہ روز زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا 5 رکنی گروہ علاقے میں خوف کی علامت تھا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت موٹرسائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شاہ لطیف میں قائم کمپاؤنڈ سے 17 چھینی گئی موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید وارداتوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے گروہ کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں علی اکبر چانڈیو، غیبی خان چانڈیو اور عزیز عرف کالو شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ تعصب برت رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts