شبر زیدی کا آئندہ ہفتے رئیل اسٹیٹ شعبے کی بحالی کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلز ٹیکس کی جعلی رسیدوں کے خلاف ایف بی آر متحرک
اسلام آباد: چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی جعلی اور فلائنگ ان وائسز میں ملوث تمام افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے اعلان کیا ہے کہ  تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ شعبے کی بحالی کے لیے فکس ٹیکس اسکیم آئندہ  ہفتے لائی جائے گی جبکہ بلڈرز کے لیے بھی آسان قانون لایا جائے گا۔

 ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر   شبر زیدی نے  کہا کہ چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے۔ تعمیرات کے شعبے میں ایسا قانون لائیں گے جو کاروباری افراد کو ہر قسم کے خوف و ہراس سے محفوظ کر دے گا جبکہ فی الحال منی بجٹ لانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بدعنوانی ایک ناسورہےجوملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،چیئرمین نیب

 شبر زیدی نے کہا کہ تاجر حضرات کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں جبکہ فی الحال  خریداری شناختی کارڈ دکھائے بغیر کی جاسکتی ہے تاہم اگلے ایک ماہ کے اندر اندر 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری کے لیے شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دینے کا قوی امکان ہے جبکہ حکومت  کا ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے فی الحال جی ایس ٹی کی شرح کو 17 فیصد سے 18 فیصد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ  آج  معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  ہے کہ ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے  کی طرف حکومت کا اہم اقدام ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے آسان سنگل ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے گااور لاجسٹک کے شعبے کو موثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ای کامرس پر منتقل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts