ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان
ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے  کی طرف حکومت کا اہم اقدام ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لیے آسان سنگل ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے گااور لاجسٹک کے شعبے کو موثر اور تیز رفتار بنانے کے لیے ای کامرس پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل کی پیروی کر رہی ہے۔فواد چوہدری

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ای کامرس پالیسی کی بدولت  کاروباری آسانیوں کے نئے افق روشن ہوں گے جبکہ  مالی معاملات کو ڈیجیٹلائز کرنے سے سرمایہ کاری اور صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت زلزلےمیں  جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

 فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،  وزیراعظم عمران خان کے دورے سے زلزلہ متاثرین کو نیا حوصلہ ملا ہے۔

مزید پڑھیں: زلزلےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیں گے، فردوس عاشق اعوان

Related Posts