حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری، عالمی برادری قرض دینا بند کردے گی۔ شبر زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکمراں طبقے کی عیاشیاں جاری ہیں، اگر حالات اسی طرح رہے تو عالمی برادری ہمیں قرض دینا بند کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی اعتبار سے ڈیفالٹ یا دیوالیہ ہونا یہ ہے کہ کوئی ملک موجودہ آمدن کے اندر قرض اتارنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:

 ایف ایس بی کا کرپٹو کمپنیوں سے بینک جیسا سلوک کرنے کا فیصلہ

بیان میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان اپنی مقامی یاغیر ملکی کرنسی کے اعتبار سے آنے والی آمدن میں قرض اتارنے کے قابل نہیں ہے۔ اس لیے طویل عرصے سے ہم دیوالیہ ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ریاستی قرضے کا ڈیفالٹ اس وقت ہوتا ہے جب دیگر ممالک قرض دینا بند کردیں اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان ممالک کو یہ نظر آئے کہ رقم واپس نہیں ملے گی۔

شبر زیدی نے کہا کہ دیگر ممالک یہ دیکھنے کے باوجود قرض دیتے جارہے ہیں کہ پاکستان قرض ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں اور جس طرح حکمران طبقے کی عیاشیاں جاری ہیں، دیگر ممالک قرض دینا بند کردیں گے۔

خیال رہے کہ شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چیئرمین مئی 2019 میں بنایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف شعبہ جات میں ٹیکس کلیکشن پر کام کیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر بنانے کا اعلان خود کیا تھا۔

Related Posts