انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

15 dead in Indonesia landslides, floods
CHINA DAILY

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوسطی انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے درجنوں مکانات اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے بعد 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا میں بارشوں کے موسم میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہوتا ہے، کچھ جگہوں پر جنگلات کی کٹائی سے یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے، طویل موسلا دھار بارش کے باعث جزیرہ نما ملک کے کچھ علاقوں میں سیلاب آ جاتا ہے۔

انڈونیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مٹی کا تودہ جنوبی سولاویسی میں جمعہ کو لوو ریجنسی سے ٹکرایا۔

انہوں نے کہا کہ “جنوبی سولاویسی صوبے کے لوو ریجنسی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کل 14 رہائشی ہلاک ہو گئے”۔

ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ 100 سے زائد مکانات کو شدید نقصان پہنچا اور 42 بہہ گئے جبکہ چار سڑکوں اور ایک پل کو نقصان پہنچا۔

100 سے زائد افراد کو مساجد یا رشتہ داروں کے گھروں میں منتقل کیا گیا اور 1300 سے زائد خاندان متاثر ہوئے اور حکام نے انہیں نکالنے کی کوشش کی۔

انہوں کہا کہ جنوبی سولاویسی صوبے کے ایک اور علاقے میں جمعے کے روز سیلاب میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ مارچ میں سماٹرا جزیرے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔دسمبر میں سماٹرا پر ٹوبا جھیل کے قریب ایک ہوٹل تباہ ہو گیا تھا اور دو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Related Posts