مالیاتی استحکام بورڈ کا کرپٹو کمپنیوں سے بینک جیسا سلوک کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوئٹزرلینڈ: بین الاقوامی مالیاتی صورتحال پر نظر رکھنے والے اہم عالمی ادارے مالیاتی استحکام بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں سے بینک جیسا سلوک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل اسٹیبلٹی بورڈ (ایف ایس بی) نے کرپٹو کمپنیوں کیلئے عالمی قواعد وضوابط کی ایک ٹائم لائن طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کا کہنا ہے کہ بورڈ عالمی کرپٹو ریگولیشن پر اپنی پہلی سفارشات کو نافذ العمل بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایف پی سی سی آئی کا چاولوں کی برآمدات کو صنعت کا درجہ دینے کا مطالبہ

یہ اقدام ہائی پروفائل کرپٹو کمپنی کی تباہی کے 1 سال بعد کرپٹو سرگرمیوں کو منظم اور محدود کرنے کیلئے مضبوط پالیسی کا حصہ ہے تاہم جس چیز کو زیادہ تر پالیسی سازوں کوسمجھنے میں مشکلات کا سامنا ہے وہ کرپٹو کمپنیوں کو الزام دینا ہے۔

ایف ایس بی کے سیکریٹری جنرل ڈیٹرچ ڈومنسکی نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کرپٹو انڈسٹری کیلئے ایک واضح راستہ تلاش کر رہے ہیں جس سے یہ خدشات دور ہو گئے کہ فنانشل بورڈ نئے مالیاتی شعبے (کرپٹو) کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد کرپٹو سروس فراہم کرنے والوں کو، اگر وہ وہی سروس فراہم کریں جو بینک دیتے ہیں، بینکوں کی طرح ریگولیٹ کرنا ہے۔ اس قسم کے قواعد و ضوابط نافذ کرکے ہم ایسی تمام کمپنیوں میں بھی اصلاحات کریں گے جو بینکنگ لائسنس کے معیار پر پوری نہ اترتی ہوں۔

 

Related Posts