کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، جانیں پاکستان جنوبی افریقہ سیریز کب اور کہاں ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCB confirm South Africa tour details
FILE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کے لیے دورہ جنوبی افریقہ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

ڈربن، سنچورین اور جوہانسبرگ 10 سے 14 دسمبر تک ٹی ٹوئنٹی سیریزکی میزبانی کریں گے۔ ون ڈے 17 سے 22 دسمبر تک پارل، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے دو میچز سنچورین (26-30 دسمبر) اور کیپ ٹاؤن (3-7 جنوری) میں ہوں گے۔

قومی ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی، جس نے 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی ہے۔

8 جنوری کو اپنی افریقی سفاری مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیم ہوم ٹرف پر تین ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی، جس کے بعد پاکستان میں آٹھ ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہوگی۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے قبل پاکستان بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی بالترتیب دو اور تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اگست 2024 سے جنوری 2025 تک چھ ماہ کی مدت میں سات ٹیسٹ، کم از کم 10 ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی۔

یہ پاکستان کا 1994-95 کے بعد جنوبی افریقہ کا ساتواں ٹیسٹ دورہ ہوگا۔ پاکستان 1997-98 اور 2006-2007 کی سیریز جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔

ون ڈے میں پاکستان نے آخری تین میں سے دو سیریز 2013-2014 اور 2020-21 میں جیتے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ نے 2002-2003 (4-1)، 2006-2007 (3-1)، 2012-2013 (3-3) میں کامیابی حاصل کی تھی۔

آج تک ہونے والے 12 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ایک دوسرے کے مقابلے میں 6-5 کی برتری حاصل ہے، ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔

Related Posts