کچے کے ڈاکو بے لگام، کشمور میں ڈاکٹر سمیت تین اغواء، آپریشن کب ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Doctor among three kidnapped in Kashmore
The Express Tribune

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ کے ضلع کشمور اور ملحقہ علاقوں سے اغوا برائے تاوان کے واقعات میں کمی نہیں آسکی، ڈاکوؤں نے ایک ڈاکٹر سمیت مزید تین افراد کو اغوا کر لیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مغویوں کی رہائی کے لیے کچے کے علاقے میں روانہ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے واقعے میں تھانہ کشمور کی حدود میں دکھن بنگلو کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ایک کلینک پر حملہ کیا اور ڈاکٹر غلام سرور دشتی کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا۔

دوسرے واقعے میں گڈو تھانے کی حدود میں ڈاکو ڈمپر پر فائرنگ کر کے ڈرائیور صادق اور فاروق ملک کو کچے کے علاقے میں لے گئے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں کے باوجود ایسے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

Related Posts