مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی روک تھام کے نام پر تشدد اور گرفتاریاں شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian troops martyr three more Kashmiri youth in Shopian

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر: بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں  کورونا وائرس کی روک تھام کے نام پر تشدد اور گرفتاریوں کا سلسلہ کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج تیں اضلاع سری نگر، بانڈی پورہ اور ہندوارہ میں 110 کشمیری نوجوانوں اور سرینگر کے شہید گنج،پارم پورہ،نوگام اور خانیار کے علاقوں میں 7 دکانداروں سمیت 26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں 50 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،ہندوارہ اور قلم آباد ماور علاقوں میں 15 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی قابض افواج اور پولیس نے کرالہ گنڈ لنگیٹ سے بھی 19 نوجوانوں کو گرفتار کیا ،مقبوضہ کشمیر میں 10 گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے ۔

بھارتی قابض افواج کی شمالی کشمیر اور جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع میں آج بھی تلاشی کاروائیاں جاری رہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں جان بچانے والی ادویات اور خوردونوش کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے، میڈیکل اور خوردونوش کی دوکانوں پر بھی سخت پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام پریشان ہیں ۔

حریت رہنما عبد الحمید لون نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

Related Posts