6ستمبر ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،گورنرسندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

6ستمبر ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،گورنرسندھ
6ستمبر ہمارے شہداء کی لازوال قربانیوں کا دن ہے،گورنرسندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:گورنرسندھ عمران اسماعیل نے 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر وطن عزیز کے دفاع میں شہید ہوانے والوں کی لازوال قربانیوں کا دن ہے۔

اس روز پاکستان کے جواں بیٹوں نے وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔ پاکستان کی پرعزم قوم اور بہادر مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

6ستمبر کے موقع پر اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور آج پاکستان کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔

یہ اْن جواں مردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرا ت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخروترغیب ہیں۔

اللہ تعالی کی ذات پر غیر متزلزل ایمان اور اپنے اسلاف کی تابندہ روایات سے اپنے جذبوں کو تقویت دے کرہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے۔

مجھے فخر ہے کہ میں نے اس مٹی میں جنم لیا اور ہر اس شخص کو فخر ہو گا جس کی سانسوں میں اس مٹی کی خوشبو مہک رہی ہے۔ گزرے ہوئے کئی زمانے اس مٹی کی عظمت کے گواہ ہیں۔

مزید پڑھیں: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، فرخ حبیب

’وطن کی مٹی گواہ رہنا“ کہ ہمارا پور پور تمہاری محبت سے سرشار ہے ہماری نس نس میں تمہارا پیار ہے ہمارے ذہنوں میں تمہاری فکر ہے۔

Related Posts