سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل، شوبز شخصیات بھی غم سے نڈھال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل، شوبز شخصیات بھی غم سے نڈھال
سینئر صحافی ارشد شریف کا قتل، شوبز شخصیات بھی غم سے نڈھال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک کے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر شوبز شخصیات کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ارشد شریف کے قتل پر اداکارہ مریم نفیس نے بھی جذباتی پیغام لکھا کہ پاکستان انہیں کبھی بھلا نہیں پائے گا، انہوں نے اپنی زندگی میں بہترین سے بہترین کام کرنے کی کوشش کی۔

ارشد شریف کے قتل پر ملک کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اب تک خبر پر یقین نہیں ہو رہا۔

ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ماڈل و اداکار ازیکا ڈینیئل نے بھی ان کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ وہ صحافی سے متعلق خبر سن کر سکتے میں آگئیں، اٹھتے ہی سب سے بری خبر سنی۔

انہوں نے ارشد شریف کے قتل کو قومی نقصان قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جس صحافی کو ان کی خدمات پر صدارتی ایوارڈ ملا، اسے قتل کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہیں۔

مزید پڑھیں:اداکار فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے شواہد عدالت میں جمع

یہی نہیں ان کے علاوہ بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر شوبز، میوزک و فیشن سے وابستہ شخصیات نے ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کو غیر جانبدار اور بہادر صحافی قرار دیا۔

Related Posts