اداکار فیروز خان کے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے شواہد عدالت میں جمع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈرامہ سیریل خدا اور محبت 3 کے مرکزی اداکار فیروز خان کے سابقہ اہلیہ علیزے پر تشدد کے شواہد عدالت میں جمع کرادئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں خود جمع کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ فیروز خان نے ان پر 7 جولائی 2020 اور 10 مئی 2021 کے روز تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی شکست، ہمارے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا، ماورا حسین 

بعد ازاں علیزے کا جناح ہسپتال سے میڈیکل ہوا جس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ علیزے کے دونوں بازو اور کمر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے جسم پر نشانات بھی پائے گئے۔

قبل ازیں عدالت نے فیروز خان اور سابقہ اہلیہ سے متعلق کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی تھی۔ ستمبر کے دوران ہی علیزے سلطان نے فیروز خان سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

خیال رہے کہ 11 جولائی 1990 کے روز پیدا ہونے والے فیروز خان اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز وی جے کی حیثیت سے کیا تھا۔

معروف اداکارہ حمائمہ ملک اور دعا ملک فیروز خان کی بہنیں جبکہ عمر خان سب سے اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں۔ فیروز خان نے علیزے سے شادی مارچ 2018 میں کی۔ 

Related Posts