سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی پی ایم کیو ایم ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش کردی،پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کہتے ہیں ایم کیو ایم سے سینیٹ انتخابات میں 2 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

معاملات طے پاجائیں تو ہم اپنے امیدوار دستبردار کرالیں گے۔ایم کیو ایم کو ایک جنرل اور ایک خواتین کی نشست دینے کو تیار ہیں۔ ایم کیو ایم کو بدلے میں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کرنی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اس پیشکش کے بعد ایم کیو ایم کا بھاؤ بڑھ گیا ہے اور اگر ایم کیو ایم نے پیشکش مان لی تو پی ٹی آئی کو مشکلات ہو سکتی ہیں۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب، اور شرجیل انعام میمن شریک تھے۔

ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان، فیصل سبزواری اور وسیم اختر موجود تھے۔ ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرنے پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد آیا ہے انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے اپنی گذارشات رکھی ہیں۔ ہم نے غور سے سنا ہے۔ ہم نے بھائیوں سے گزارش کی ہے کہ سندھ کے احساس محرومی پر بھی سوچیں۔ یہ احساس محرومی صوبے کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی پر عمل کریں۔شہری علاقوں کا احساس محرومی ختم کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش ظاہری ہے اندرون خانہ بھاری رقوم اور سیاسی آزادی دینے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مفاہمتی جوڑ توڑ کے ماہر سابق صدر آصف علی زرداری کی حکمت عملی کے تحت ایم کیو ایم کو مبینہ مالی تعاون کی پیشکش ہوئی ہے۔

ادھر پی پی ایم کیو ایم ملاقات سے پی ٹی آئی کو اپنی مشکلات کا اندازہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہر صورت سینیٹ الیکشن میں کامیابی چاہتی ہے اور اس لیے ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کو متحرک کردیا گیا ہے جو جلد ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Posts