دیکھئے دنیا کی پہلی مسجد جس میں زیر آب نماز پڑھی جاسکتی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات کی جانب سے دنیا کی پہلی ایسی مسجد کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں زیر آب نماز پڑھی جاسکے گی۔

ساڑھے 5 کروڑ درہم (4 ارب 33 کروڑ پاکستانی کروڑ روپے سے زائد) کی لاگت سے پانی میں تیرتی اس مسجد کو دبئی میں تعمیر کیا جائے گا۔

دبئی کے محکمہ اسلامی امور و فلاحی سرگرمیوں کی جانب سے اس مسجد کو دبئی واٹر کینال میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبے سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ 3 منزلہ عمارت ہوگی جس میں نماز پڑھنے کی جگہ زیر آب ہوگی اور ایک وقت میں 50 سے 75 افراد نماز پڑھ سکیں گے۔

منصوبے کے چند خاکے بھی جاری کیے گئے جن سے عمارت کے ڈیزائن کا اندازہ ہوتا ہے۔

World’s first mosque where underwater prayers can be offered

حکام نے بتایا کہ ہر مذہب کے افراد کو اس مسجد میں آنے کی اجازت ہوگی، مگر مناسب لباس پہننا لازمی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسجد اگلے سال تک سیاحوں کے لیے کھول دی جائے گی۔

World’s first mosque where underwater prayers can be offered

خیال رہے کہ اس سے قبل مئی 2023 میں دبئی میں دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ مسجد تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔

اس موقع پر دبئی کے محکمہ اسلامی امور کے شعبہ انجینئرنگ کے سربراہ علی محمد الحلیان السوادی نے بتایا کہ 2 منزلہ مسجد 2 ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر تعمیر کی جائے گی جس میں 600 افراد نماز پڑھ سکیں گے۔

World’s first mosque where underwater prayers can be offered

انہوں نے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر رواں سال کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 2025 کی پہلی سہ ماہی تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

World’s first mosque where underwater prayers can be offered

ان کا کہنا تھا کہ اس مسجد کو کنکریٹ سے تعمیر کیا جائے گا اور 3 ڈی پرنٹنگ کا انتخاب اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس سے وقت اور وسائل بچانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts