پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،3دہشتگردہلاک
 پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،3دہشتگردہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دیر کے قریب  پاک افغان پر سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی جانب سے سرحد پار کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تاہم دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے عابد اور یوسف خان سمیت مردان کا عبدالستار شامل ہے جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

Related Posts