وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، اس اہم ملاقات میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے، قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

جبکہ اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو بھی آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی تھی۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

اس ہونے والے اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت پر بھی گفتگو کی گئی تھی۔

Related Posts