پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی
پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن، چھاپوں، گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آج حکومت مخالف آزادی مارچ کے پیشِ نظر ملک کے مختلف شہروں میں کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر راستے بند کردئیے گئے۔ پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سپریم کورٹ کا 3رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن، سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ درخواست پر فریقین کے دلائل سنے گا۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی سپریم کورٹ بینچ کا حصہ ہیں۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے چھاپوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دی گئی تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور اور وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو گرفتار کر لیا گیا۔کراچی میں اراکینِ قومی اسمبلی کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی حکومت نے لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ شہرِ اقتدار کی پولیس نے آزادی مارچ کو کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں تیار کر لیں۔

Related Posts