تحریکِ انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریکِ انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار
تحریکِ انصاف کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، سینیٹر اعجاز چوہدری گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور پاکستان کے صدر مقام  اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ حکومت نے لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ شہرِ اقتدار کی پولیس نے آزادی مارچ کو کھانا پہنچانے والے افراد کی فہرستیں تیار کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو اسلام آباد نہیں آنے دیں گے،رانا ثنااللہ

پولیس نے اسلام آباد میں 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں 3 ایم پی او کے تحت جیل بھیجنے کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس کی مزید ٹیموں اور رینجرز کی نفری کو بھی کریک ڈاؤن کیلئے تیار کر لیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں اسپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے۔ لاہور میں کم و بیش 247 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کا مقصد عمران خان کے آزادی مارچ کو ناکام کرنا ہے۔

گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو میانوالی، نارروال اور فیصل آباد کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔ انوسٹی گیشن پولیس گرفتار افراد کی مختلف جیلوں میں منتقلی کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ترجمان تحریکِ انصاف کا کہنا ہے کہ پولیس نے گھر کے دروازے توڑ کر اعجاز چوہدری کو گرفتار کیا اور گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے سینیٹر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں نے سینیٹر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

Related Posts