سپریم کورٹ پاکستان اسٹیل ملز کیس کی سماعت 9 جون کو کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ پاکستان اسٹیل ملز کیس کی سماعت 9 جون کو کرے گی
سپریم کورٹ پاکستان اسٹیل ملز کیس کی سماعت 9 جون کو کرے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان اسٹیل ملز کیس کی سماعت 9 جون کو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا تین رکنی بینچ اسٹیل ملز کیس کی سماعت کرے گا جس کی سربراہی چیف جسٹس گلزار احمد کررہے ہیں جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

رواں ہفتے کے دوران حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی منظوری دی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی  تمام اسٹیل ملز ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

وفاقی کابینہ کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں سالہا سال سے کام نہیں ہو رہا جس کے نتیجے میں ملازمین بھی فارغ ہیں۔حکومت کے فیصلے کے تحت اسٹیل مل کے 9 ہزار 350 ملازمین کو صرف 1 ماہ میں فارغ کردیا جائے گا۔

پاکستان اسٹیل ملز کے 250 دیگر ملازمین کو 3 ماہ کے اندر اندر ملازمت سے سبکدوش کردیا جائے گا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے تحت یہ فیصلہ مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کیا گیا۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی صدارت میں اسٹیل مل کے ملازمین کیلئے 20 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا گیا جس میں ہر شخص کو 23 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابھی تک وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو مکمل طور پر فارغ کرنے کی منظوری نہیں دی ہے جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسٹیل ملز کا کیس منگل کے روز زیرِ سماعت ہوگا۔ 

Related Posts