جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے3 ججز کو الگ کرنے کی درخواست خارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Justice-Qazi-Faez-Isa-3

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی سماعت کرنیوالے بنچ سے 3ججز کو الگ کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ 

منگل کو کرنل انعام الرحیم کی رجسٹرار کے آرڈر کے خلاف اپیل کی ان چیمبر سماعت ہوئی ،درخواست گزارکی جگہ طارق اسد ایڈووکیٹ اور انوار ڈار ایڈووکیٹ ان چیمبر پیش ہوئے۔

درخواست کی ان چیمبر سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کی، عدالت نے اپیل عدم پیروی کی بنیاد پرخارج کر دی ۔جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منظور ملک کو لارجر بینچ سے الگ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی، پی ڈی اے نے پشاور ہائی کورٹ کا دائرۂ اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

ریفرنس میں دونوں ججز پر اثاثوں کے حوالے سے مبینہ الزامات عائد کرتے ہوئے سپریم جوڈیشل کونسل سے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پہلا نوٹس برطانیہ میں اہلیہ اور بچوں کے نام پر موجود جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے جاری کیا گیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو جاری کیا گیا دوسرا شو کاز نوٹس صدر مملکت عارف علوی کو لکھے گئے خطوط پر لاہور سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ کی جانب سے دائر ریفرنس پر جاری کیا گیا تھا۔

Related Posts