سعودی ماڈل پہلی بار عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروپاکستانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن کے تحت سعودی عرب مختلف شعبوں میں خاصی تیز رفتار تبدیلیوں کی زد میں ہے، اس وژن کے تحت جہاں کھل کر فلموں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، وہاں اب سعودی تاریخ میں پہلی بار وہ بھی رمضان المبارک میں سعودی ماڈل کی مس یونیورس کے مقابلے کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 27 سالہ ماڈل رومی القحطانی جو سعودی عرب میں بیوٹی پیجنٹ اور انفلوائنسر کے طور پر جانی جاتی ہیں، اب مس یونیورس کے لیے قسمت آزمائی اور عالمی مقابلہ حسن میں سعودی عرب کی نمائندگی کا “اعزاز” حاصل کریں گی۔

رومی القحطانی کی جانب سے اس خبر کا اعلان انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے اس خبر کے ساتھ کلمہ طیبہ والے سعودی جھنڈے میں اپنی دلکش تصویریں بھی اپلوڈ کی ہیں۔

ماڈل رومی نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں مس یونیورس 2024 میں پہلی مرتبہ سعودی عرب کی نمائندگی کروں گی۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے مس یونیورس میں جانے والی یہ پہلی خاتون ہوں گی۔

سعودی ماڈل کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ وہ 2021 مس عرب ورلڈ میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

دوسری جانب مس یورپ 2023 مقابلے میں بھی رومی القحطانی نے شرکت کی تھی۔

سعودی عرب کے کلمہ طیبہ والے جھنڈے کے ساتھ ماڈل کی بولڈ لباس والی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

Related Posts