سعودی عرب کے دلکش “رمضان خیمے” جو آپ کو الگ دنیا میں لے جاتے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی دارالحکومت الریاض میں ماہ مقدس رمضان المبارک میں رمضان خیموں کا انتہائی دلکش ماحول رواج پاچکا ہے، جس میں خاندان کے خاندان اور دوست احباب شرکت کرکے افطار اور سحر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

یہ رمضان خیمے اپنی منفرد پیشکش اور مزیدار کھانوں کی وجہ سے بے حد مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ ذیل میں ہم ریاض کے چند رمضان خیموں کا ذکر کریں گے۔

ہوٹل فور سیزنز۔ الریاض

فور سیزنز ہوٹل ریاض کنگڈم ہال میں اپنا مشہور رمضان خیمہ پیش کرتا ہے، جس میں عرب ثقافت کے رنگوں سے مزین سجاوٹ آنے والوں کا استقبال کرتی ہے، اس کے ساتھ ہی اس میں مقامی ذائقوں کی وسیع رینج پیش کی جاتی ہے۔

آپ یہاں روایتی عرب کھانوں کا مزہ چکھ سکتے ہیں، جیسے اسپیشل سعودی اوزی، چکن کبسہ اور جریش.، اس کے علاوہ مہمان ایشیائی کھانوں جیسے سشی اور پیزا سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مینڈارن اورینٹل الفیصلیہ، ریاض

مینڈارن اورینٹل الفیصلیہ ریاض کے علاقے الفوانیس میں اپنا افطار خیمہ پیش کرتا ہے، جس میں خاص قسم کے پکوان اور دلکش میٹھے اور کلاسک رمضان مشروبات کا انتخاب موجود ہوتا ہے۔

یہ جگہ فیملیوں کیلئے سب سے مناسب ہے، یہاں بچوں کے لیے پلے کورٹ بھی موجود ہے۔

رٹز کارلٹن ہوٹل میں ایل قوسیر خیمہ

اگر آپ خوبصورت ماحول میں افطار سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ریاض کے پرتعیش Ritz-Carlton میں Al Quseir Tent کا انتخاب کریں۔

یہ مقام اپنی مزیدار افطاری اور سحری اور پرسکون ماحول کے لیے طویل عرصے سے جانا جاتا ہے، یہ رمضان کے ایام منانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

فیئرمونٹ ریاض

یہاں مملکت کے مشہور شیفس کی خدمات حاصل ہیں، جو اپنے ہاتھ کےذائقوں کیلئے مشہور ہیں۔

یہاں آپ اطالوی پکوانوں کی بھی وسیع رینج سے افطار اور سحر میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ ہیں، تو یہ آپ کیلئے پرسکون انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔

جے ڈبلیو رمضان بازار

مہمان JW رمضان بازار نامی رمضان خیمے میں بھی آپ کو منفرد تجربہ ہوسکتا ہے۔ یہ سعودی ثقافت کی بنیاد کہلانے والی نجد کی ثقافت کے کئی دلکش رنگ دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہاں بیٹھ کر آپ کو ایسا محسوس ہوگا جیسے آپ کسی پرانے دور میں مگر جدید سہولتوں سے آراستہ ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔ یہاں سحر و افطار میں آپ کو ہر چیز عرب ثقافت کے رنگوں میں دستیاب ہوگی۔

Related Posts