دبئی کمبیٹ، سلمان خان کی بھارت کو ہرانے والے پاکستانی شاہ زیب رند کو مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان نے دبئی کمبیٹ کے مقابلے میں بھارت کو شکست دینے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کمبیٹ میں بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہر جگہ بیس بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو؟

واضح رہے کہ گزشتہ شب دبئی میں منعقدہ کراٹے کامبیٹ کے 45کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کردیا تھا۔

فائٹ کا آغاز ہوتے ہی شاہ زیب رند نے بھارتی حریف پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں بھارتی فائٹر رانا سنگھ ایک کونے میں دبک کر بیٹھنے کیلئے مجبور ہو گئے۔

یہ صورتحال دیکھ کر ریفری نے شاہ زیب رند کے مدِ مقابل فائٹ کیلئے آنے والے رانا سنگھ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دے دیا، یوں پاکستان یہ مقابلہ 1-2 سے جیتنے میں آسانی سے کامیاب رہا۔

 

Related Posts