سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ
سجل علی اور احد رضا میر کی قانونی طور پر طلاق ہوچکی ہے، صحافی کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر صحافی حسن چوہدری کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں وہ شوبز کی معروف خاتون صحافی آمنہ عیسانی سے آن لائن بات چیت کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @starsworld.pk

شو میں گفتگو کے دوران آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا کہ یہ بات بالکل کنفرم ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 میں دونوں کی شادی ہوئی تھی تاہم اب مارچ 2022 میں دونوں کی طلاق ہوچکی ہے۔

آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دیگر ذرائع بھی ہیں جنہوں نے یہ خبر کنفرم کی ہے کہ دونوں اداکاروں کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی کہنا آسان نہیں ہے کیوں کہ دونوں افراد کے لیے طلاق ایک دردناک تجربہ ہے۔

ان کے مطابق کیونکہ شوبز شخصیات کی جانب سے فی الحال علیحدگی پر کوئی بات نہیں کی گئی لہذا علیحدگی کی وجوہات سے متعلق بات نہیں کی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک رمضان ٹرانسمیشن کرینگی

آمنہ عیسانی نے مزید کہا کہ میری ہمدردی دونوں کے ساتھ ہے لیکن چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت زیادہ مشکل زندگی گزارتی ہے اس لیے سجل کے ساتھ ہمدردی زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد سے شوبز جوڑی کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر تیزی سے گردش کرنے لگی تھیں۔

Related Posts