اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک رمضان ٹرانسمیشن کرینگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک رمضان ٹرانسمیشن کرینگی
اداکار فیروز خان کی بہن دعا ملک رمضان ٹرانسمیشن کرینگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی بہن اور سابقہ گلوکارہ دعا ملک نے رمضان شو کے ساتھ اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔

اداکارہ و میزبان دعا ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤںٹ کے ذریعے سے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس بار رمضان المبارک میں زندگی کا پہلا رمضان شو کرتی دکھائی دیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dua Malik (@duamalik)

دعا ملک نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس رمضان المبارک میں خوشیاں اور علم پھیلانے آ رہی ہیں۔

دعا ملک کی جانب سے اس پوسٹ کے بعد لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید برآں دعا ملک نیوز ون چینل پر ’برکت رمضان‘ نامی افطار شو کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حلیمہ سلطان کا بولڈ فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ کسی طرح کا مذہبی شو کرتی دکھائی دیں گی، عام طور پر وہ اداکاری ہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

دعا ملک نے 2018 میں اداکاری شروع کی تھی اور وہ اب تک متعدد ڈراموں میں جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم انہیں اور ان کی بہن حمیمہ ملک اور بھائی فیروز خان کو مذہبی اور صوفی شخصیت کا مالک بھی سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts