سعید غنی کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani visits educational institutions to inspect coronavirus SOPs enforcement

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل درآمد کا معائنہ کرنے کیلئے ملیر کے علاقے میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے شاہ عبداللطیف ایجوکیشن ٹرسٹ کے تحت گلستان شاہ عبدالطیف گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھی گئے۔

صوبائی وزیر نے اسکول میں مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور جاری تدریسی نظام اور ایس او پیز کا جائزہ لیا،اسکول میں مکمل ایس او پیز کے نفاذ اور صاف صفائی پر اسکول پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم بچوں کی صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،28 ستمبر کو تمام کلاسز دوبارہ شروع ہوں گی اور اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے 798 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار سے تجاوز

سعید غنی نے کہا کہ طلبہ کے مابین معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا اور کلاسوں کو الگ الگ شفٹوں میں یا متبادل دنوں میں منعقد کرنا چاہئے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts