کورونا کے 798 نئے کیسز، متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 9ہزار سے تجاوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Confirmed coronavirus cases exceed 309,000 in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7ہلاکتوں کے علاوہ 798 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 798 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 15 ہوگئی ہے جبکہ مزید 7 اموات کے بعد مرنیوالوں کی تعداد 6ہزار444 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک سندھ میں 1لاکھ 35ہزار246 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 98ہزار864 ، خیبرپختونخوا میں 37ہزار525 ، بلوچستان میں 14ہزار838 ، اسلام آباد میں 16ہزار324 ، گلگت بلتستان میں 3ہزار608 اور آزاد کشمیر میں 2ہزار610 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی حکومت نے سندھ کی صورتحال پر بے حسی کا مظاہرہ کیا ، وزیر اعلیٰ سندھ

مزید برآں سندھ میں 2ہزار477 افراد وبائی مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں ، پنجاب میں 2ہزار229 ، خیبر پختونخوا میں 1ہزار258 ، بلوچستان میں 145 ، اسلام آباد میں 181 ، گلگت بلتستان میں 84 اور آزاد کشمیر میں 70 افراد نے وبائی مرض کی وجہ سے جان دی۔

Related Posts