خواتین کی موٹر وے پولیس کو سرعام گالیاں اور دھمکیاں، وائرل ویڈیو دیکھیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چکوال: موٹروے پولیس کے اہلکاروں سے بدتمیزی اور بدسلوکی کرنے والی دو خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،سر عام پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دینے والی خواتین نے پولیس اہلکاروں پرایک خاتون کو زخمی کرنے کا الزام لگادیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دو خواتین کو موٹروے پولیس اہلکاروں کی فلم بناتے ، بدتمیزی کرتے اور پولیس اہلکاروں کوگالیاں دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خواتین کو یہ الزام لگاتے ہوئے سنا گیا کہ موٹروے کے اہلکاروں نے ایک خاتون کو اس کا موبائل فون “چھیننے” کی کوشش کے دوران زخمی کرنے کا الزام لگایا، ایک خاتون نے الزام لگایا کہ موٹروے پولیس اہلکار نے ان سے رشوت طلب کی۔

 

دریں اثناموٹروے پولیس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اہلکاروں نے پنجاب کے ضلع چکوال میں کلر کہار ٹاؤن کے قریب خواتین کو “تیز رفتاری پر روکا تھا۔

خاتون انتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہی تھی، روکنے پر خواتین نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں دھمکیاں دیں۔

پولیس نے بتایا کہ خواتین نے اپنی گاڑی سڑک سے ہٹانے سے انکار کر دیا، موٹر وے بلاک کر دی اور بدتمیزی جاری رکھی۔

بعد ازاں دونوں خواتین جرمانہ ادا کیے بغیر موقع سے فرار ہو گئیں،پولیس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔

Related Posts