چیئرمین سینیٹ وفد کے ہمراہ کل ایم کیو ایم کے بہادر آباد آفس کا دورہ کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt’s Sadiq Sanjarani elected as Senate chairman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ کل متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے بہادر آباد آفس کا دورہ کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  پاکستان تحریکِ انصاف کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے گلے شکوے دور کرنے کے حوالے سے کراچی کے علاقے بہادر آباد میں  ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

وفد کے ہمراہ دورۂ بہادر آباد کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے گلے شکوے دور کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے دوران سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے بھی ملاقات ہوگی۔

سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایم کیو ایم (پاکستان) کے مطالبات کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے بعد مسلم لیگ ق کے بھی حکومت سے تحفظات سامنے آ گئے جس کے بعد وزیراعظم نےوزیر دفاع پرویز خٹک کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

وزیر اعظم نے  گزشتہ ماہ کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کی غیر موجودگی کانوٹس لیتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کو اتحادیوں کو منانے کا ٹاسک دے دیا۔

مزید پڑھیں:  مسلم لیگ (ق) کے بھی  پی ٹی آئی حکومت سے تحفظات

Related Posts